ام عمارہ انصاریہ،اسماعیل بن علی وغیرہ نے باسنادہم محمد بن عیسیٰ سے،انہوں نے عبدبن حمید سے انہوں نے محمد بن کثیر سے،انہوں نے سلیمان بن کثیر سے،انہوں نے
عکرمہ سے،انہوں نے ام عمارہ سے روایت کی،کہ وہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور گزارش کی یارسول اللہ ،میں دیکھتی ہوں،کہ قرآن
میں ہر جگہ مَردوں کا ذکر ہے اور کہیں بھی عورتوں کا نام نہیں آیا،اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔
اِنَّ المُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ وَالمُؤمِنَاتِ،الیٰ آخرہٖ ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے،اور انہوں نے اس حدیث کو اس ترجمے میں ذکر کیاہے،اور ابوعمر
نے ام عمارہ دختر کعب کے ترجمے میں ایسامعلوم ہوتا ہے کہ ابوعمر کے خیال میں دونوں ایک ہیں۔