ام انس انصاریہ،مگر یہ ام انس بن مالک نہیں ہیں،طبرانی نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو موسیٰ نے اذناً ابو غالب سے،انہوں نے ابوبکر سے(ح) ابوموسیٰ نے حسن بن احمد
سے،انہوں نے ابونعیم سے، انہوں نے سلیمان بن احمد سے،انہوں نے حسین بن اسحاق سے،انہوں نے ہشام بن عمار سے، انہوں نے ولید بن مسلم سے،انہوں نے عتبہ بن عبدالرحمٰن
سے،انہوں نے محمد بن زاذان سے، انہوں نے ام سعد سے،جو زید بن ثابت کی زوجہ تھیں،انہوں نے امِ انس سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورِ اکرم کی خدمت میں گزارش کی کہ
نماز عشا کے وقت مجھ پر نیند غلبہ پالیتی ہے، آپ نے فرمایا،اے ام انس،رات کے پیٹ میں کئی وادیاں ہیں،جب نماز کا وقت ہوجائے تو جلد ہی نماز پڑھ لیا کرو،اس میں
کو ئی حرج نہیں،ابو نعیم ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔