ام انس جو موسیٰ بن عمران بن ابوانس انصاری کی دادی تھیں،ا ن سے موسیٰ بن عمران نے روایت کی،کہ ام انس نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی،یا رسول
اللہ ،میر ی تمنّا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اعلیٰ علیین میں مقام عطاکرے اور میں آپ کے ساتھ ہوں،آپ نے فرمایا آمین ، نیز فرمایا،تو نماز کی پابندی کر اور
گناہوں کو چھوڑدے کہ یہ عمل جہاد سے بھی بہتر ہے،ابوعمر اور ابوموسیٰ ہردو نے ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ابوعمر نے یونس بن ابوانس کی دادی لکھا ہے اور ابوموسیٰ نے
موسیٰ کی دادی ،اور امام بخاری اس باب میں ابوعمر سے متفق ہیں،چنانچہ تاریخ کبیر میں لکھتے ہیں،کہ یونس بن عمران بن ابن انس نے اپنی دادی ام انس سے روایت
کی،واللہ اعلم۔
اور ابوموسیٰ نے طبرانی سے دو طریقوں سے روایت کیا ہے اور ام موسیٰ بن عمران نے لکھا ہے۔