ام عطاء،زبیر بن عوام کی کنیز تھیں،انہیں صحبت نصیب ہوئی،اور روایت بھی ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے ،انہوں نے والد سے،انہوں نے یعقوب سے،انہوں نے
اپنے والد سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن عطاء بن ابراہیم سے،انہوں نے اپنی والدہ سے،انہوں نے دادی سے روایت کی،بخدا میں اب بھی زبیر بن عوام
کو سفید خچر پر سوار ہماری طرف آتا دیکھ رہی ہوں،مجھے انہوں نے مخاطب ہو کر کہا،اے ام عطاء،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو منع فرمایا ہے
کہ وہ اپنی قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ دنوں تک کھائیں،انہوں نے کہا،پھر ہم اس گوشت کا کیا کریں،جو دوست احباب ہدیتہً بھیج دیتے ہیں،انہوں نے کہا ایسے
گوشت کے بارے میں جو مناسب سمجھو کرو،تینوں نے ذکر کیا ہے۔