ام بجید انصاریہ حارثیہ،ایک روایت میں ان کانام حواء مذکور ہے لیکن اس میں بڑی گڑ بڑ ہے اور ان کی شہرت کنیت سے ہے،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔
ابراہیم بن محمد وغیرہ نے باسنادہم ابو عیسیٰ سے،انہوں نے قتیبہ سے،انہوں نے سعید بن ابو ہند سے، انہوں نے عبدالرحمٰن بن بجید سے ،انہوں نے اپنی دادی ام بجید
سے(جنہوں نے رسولِ اکرم سے بیعت کی)روایت کی،کہ انہوں نے آپ سے دریافت کیا،یارسول ا للہ! بعض اوقات ایک مسکین میرے دروازے پر کھڑاہوتا ہے،اور میرے پاس دینے کو
کچھ نہیں ہوتا،فرمایا،ایسی حالت میں جلی روٹی کا ٹکڑا ہی دے دینا چاہئیے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔