ام بردہ دختر منذر بن زید بن لبید بن خراش بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار انصار یہ نجاریہ،جب حضورِ اکرم کے صاحبزادے جناب ابراہیم حضرت ماریہ قبطیہ کے بطن سے
پیدا ہوئے،تو آپ نے بہ غرض رضاعت بچے کو ام بردہ کے سپرد کردیا،اور جب تک و ہ زند ہ رہے ام بردہ دُودھ پلاتی رہیں، بقولِ ابو عمر ان کے شوہر کان براء بن اوس
تھا۔
ابوموسیٰ نے ابوالقاسم بن اسماعیل بن محمد بن فضل سے روایت کی،کہ حضور نبی کریم کے صاحبزادے ابراہیم آٹھویں سالِ ہجری کے آخری مہینے ذی الحج میں پیداہوئے،اور
آپ نے انہیں ام بردہ دختر منذر کے سپرد کردیا،اور ابو موسیٰ لکھتے ہیں،کہ مشہور روایت میں صاحبزادے کی دُودھ پلائی کا نام ام سیف تھا،ایسا معلوم ہوتا ہےکہ ام
بردہ اور ام سیف دونوں ہی بچے کو آگے پیچھے دُودھ پلاتی تھیں،ایک صبح دوسری شام،لیکن ام عمر نےام سیف کا ذکر نہیں کیا۔