ام بشر یا ام مبشر دختر براء بن معرور،ایک روایت مین ان کا نام خلیدہ مذکور ہے،لیکن یہ غلط ہے ان سے عبداللہ بن کعب بن مالک اور عبداللہ بن یزید نے روایت کی۔
زہری نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب بن مالک سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ جب کعب قریب الموت تھے،تو ام بشر ان کے پاس آئیں اور کہا،اے عبدالرحمٰن اگر
میرے باپ سے تیری ملاقات ہو تو انہیں میراسلام کہنا،انہوں نے جواب دیا،اے ام بشر،خدا تجھے آباد رکھے، وہاں تو ہمیں اپنی پڑی ہوگی،انہوں نے جواب میں کہا ،اے ابو
عبدالرحمٰن،کیا تم نے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کویہ فرماتے سنا،کہ مومنوں کی روحیں بادِ صبا کی طرح جنّت میں جہاں چاہیں گی گھومتی پھریں گی اور
فاجر لوگوں کی روحیں میں جہنم کے پست ترین مقام پر ہوں گی،انہوں نے کہا، ہاں ،ام بشرنے کہا،جبھی تو میں تمہیں کہہ رہی ہوں۔
یونس اور زبیدی وغیرہ نے زہری سے روایت کی،جس نے صحابیہ کا نام مبشر لکھا ہے،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔