ام بلال دختر ہلال اسلمیہ ،یہ ابو نعیم کا قول ہے،بقولِ ابو عمر، ام بلال ہلال مُزنیہ کی دختر تھیں،ان کے والد حدیبیہ میں موجود تھے،اور ام بلال نے حضورِ اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔
عبدالوہاب بن ابی حبہ باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے یحییٰ بن سعید سے،انہوں نے محمد بن ابو یحییٰ اسلمی سے ،انہوں نے اپنی والدہ ام
بلال سےروایت کی،کہ ان کے والد حضورِ اکرم کے ساتھ حدیبیہ میں تھے،حضورِاکر م نے فرمایا،کہ بھیڑکا بچہ چھ ماہ کا ذبح کرو،کہ اس کی قربانی جائز ہے۔
اسے انس بن عباض نے محمد بن ابو یحییٰ سے،انہوں نے اپنی والدہ ام بلال سے،انہوں نے اپنے والد سے اسی طرح روایت کی،تینوں نے ان کا ذکرکیا ہے۔