حضورِاکرم کی رضاعی والدہ تھیں،جعفر مستغفری نے اسی طرح ان کا ذکر کیا ہے،اور انہوں نے باسنادہ اسحاق بن ابواسرائیل سے،انہوں نے مؤمل سے،انہوں نےسفیان سے،انہوں
نے ابواسحاق سے،انہوں نے ام فروہ سے روایت کی کہ آپ نے انہیں فرمایا،جب تم بستر پر رات کو لیٹو تو سورۂ کافرون پڑھ لیا کرو،کہ یہ تمہاری طرف سے شرک سے اعلانِ
بیزاری شمار ہوگا۔
اس حدیث کے راوی کے بارے میں اختلاف ہے،کسی نے فروہ،کسی نے ام فروہ اور کسی نے نوفل بتایا ہے،اور یہ قو ل عجیب و غریب ہے،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔