ام فروہ انصاریہ،حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی،ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے ،انہوں نے والد سے،انہوں نے ابو عاصم سے،انہوں نے
عبداللہ بن عمر سے،انہوں نے قاسم بن غثام بیاضی سے،انہوں نےام فروہ سے روایت کی،حضورِ اکرم سے پوچھا گیا،یا رسول اللہ ! کونسا عمل افضل ہے،فرمایا،اول وقت میں
نماز ادا کرنا،اسے لیث،عبدالرزاق اور ابونعیم وغیرہ نے عبداللہ بن عمر سے،انہوں نے قاسم سے،انہوں نے اپنی قریبی دادی سے،انہوں نے اپنی دادی ام فروہ سے روایت کیا
اور قزعہ بن سوید اور معمر بن سلیمان نے عبیداللہ بن عمر سے روایت کیا،اور ابن ابی فدیک نے ضحاک بن عثمان سے،انہوں نے قاسم بن غثام سے اور انہوں نے ایک عورت سے،
جس نے حضورِ اکرم سے بیعت کی تھی،روایت کی،ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔