ام حارث دختر عیاش بن ابو ربیعہ مخزومیہ،انہیں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی یحییٰ بن محمود نے باسنادہ ابنِ ابی عاصم سے،انہوں نے ہشام بن
عمار سے،انہوں نے شعیب بن اسحاق سے،انہوں نے ابنِ جریج سے،انہوں نے محمد بن یحییٰ حبان سے،انہوں نے ام حارث دختر عیاش سے روایت کی،کہ انہوں نے بدیل بن ورقاکو
ایک خاکستری رنگ ناقہ پر سوار اہلِ منازل کے گھروں میں گھومتے دیکھا،وہ لوگوں کو بتارہے تھے،کہ حضورِ اکرم نے ان ایام میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے،کیونکہ یہ
کھانے پینے کے دن ہیں،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔