ام الحکم دختر ابوسفیان صخر بن حرب قرشیہ امویہ جو ام حبیبہ زوجۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور امیر معاویہ کی ماں جائی ہمشیرہ تھیا،ان کی والدہ
فتح مکہ کے موقعہ پر ایمان لائی تھیں،اور جب آیت وَلَاتُمْسِکُوْ ابِعِصَمِ الکَوَافِرِنازل ہوئی،تو یہ عیاض بن غنم فہری کے پاس تھیں،جنہوں نے انہیں طلاق
دیدی،اور عبداللہ بن عثمان ثقفی نے انہیں اپنی زوجیت میں لے لیا،یہ خاتون عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن عثمان کی والدہ تھیں،جو ابن ام الحکم کہلاتے تھے،ابوعمر نے ان
کا ذکر کیا ہے۔