ام الحکم غفاریہ ،حسن بن سفیان نے ان کا ذکر کیا ہے،ابو موسیٰ نے اجازۃً حسن سے ،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے ابوعمرو بن حمدان سے،انہوں نے حسن بن
سفیان سے،انہوں نے عبداللہ بن محمد خطابی سے ،انہوں نے یحییٰ بن متوکل سے،انہوں نے ماطرہ سے،انہوں نے ام جعفر دختر نعمان سے،انہوں نے ام الحکم غفاریہ سے روایت
کی کہ ان سے پوچھاگیا،کہ آپ نے حضورِ اکرم کو قیامت کا تذکرہ کرتے سُنا،انہوں نے جواب دیا،ہاں انہوں نے حضوراکرم کو فرماتے سُنا،کہ جب عربوں کی تعداد کم ہوجائے
گی،تو قیامت بپاہوجائے گی،یہ حدیث ام شریک سے مشہور ہے۔