ام حکیم دختر وداع خزاعیہ،بقول ابونعیم وابوعمر انہوں نے ہجرت کی ،ابن مندہ لکھتے ہیں کہ وداع سےصفیہ دختر جریر نے روایت کی ،کہ انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کو فرماتے سنا، کہ آپس میں ہدایا کا تبادلہ کیا کرو،کہ اس سے سینے کی خباثتیں زائل ہوجاتی ہیں،نیز فرمایا،کہ افطارمیں جلدی کرو،اورسحری میں
تاخیر،تینوں نے ذکر کیا ہے۔