ام حمید انصاریہ جو ابوحمید ساعدی کی زوجہ تھیں،یحییٰ بن محمود نے اجازۃً باسنادہ ابن ابی عاصم سے ، انہوں نے ابوبکر بن ابی شیبہ سے،انہوں نے زید بن حباب
سے،انہوں نے عبدالحمید بن مندر بن ابوحمید ساعدی سے،انہوں نے اپنےوالد سے ،انہوں نے اپنی دادی ام حمید سے روایت کی،کہ میں نے رسولِ کریم صلیہ علیہ وسلم کی خدمت
میں گزارش کی،یا رسول اللہ !ہم آپ کے ساتھ نماز پڑھنا پسند کرتی ہین،لیکن ہمارے شوہر ہمیں روکتے ہیں،حضورِ اکرم نے فرمایا،خواتین کا گھروں کے اندر نماز ادا
کرنا،اس سے بہتر ہے کہ وہ برآمدوں میں نماز ادا کریں،اور اسی طرح برآمدوں میں پڑھی ہوئی نماز صحن کی نماز سے جماعت کے ساتھ نماز سے بہتر ہے۔
اسے ابنِ وہب نے داؤد بن قیس سے،انہوں نے عبداللہ بن سوید انصاری سے،انہوں نے اپنی بھتیجی ام حمید سے،جو ابوحمید کی زوجہ تھیں،انہوں نے حضوراکرم سے اسی طرح
روایت کی، تینوں نے انکا ذکر کیا ہے۔