ام ہشام دختر حارثہ بن نعمان انصاریہ،ایک روایت میں ام ہاشم ہے،ان کا ذکر پہلے ہوچکا ہے۔
ابوالفضل بن ابوالحسن طبری نے باسنادہ ابویعلی احمد بن علی سے،انہوں نے زبیر سے ،انہوں نے جریر سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن ابوبکر
سے،انہوں نے یحییٰ بن عبداللہ سے،انہوں نے ام ہشام دختر حارثہ سے روایت کی،کہ انہوں نے سورۂ ق والقرآن المجید، حضورِاکرم کی زبانِ مبارک سے سُن سُن کر یاد
کرلی تھی کیونکہ آپ ہر جمعے کے خطبے میں اس سورہ کی تلاوت فرماتے تھے۔
ابوداؤد سجستانی نے یحییٰ بن ایوب اور ابن ابی الرجال سے،انہوں نے یحییٰ بن سعید سے،انہوں نے عمرہ سے،انہوں نے ہشام دختر حارثہ سے روایت کی۔