ام ہاشم یاام ہشام دختر حارثہ بن نعمان انصاریہ،بیعتِ رضوان میں شریک تھیں،ان سے عبدالرحمٰن بن سعد خبیب بن عبدالرحمٰن اورعمرہ نے روایت کی۔
ابوالفرج بن ابوالرجاءاور عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسناد ہما،مسلم بن حجاج سے،انہوں نے عمروالناقد سے،انہوں نے یعقوب بن ابراہیم بن سعد سے،انہوں نے اپنے والد
سے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے،انہوں نے عبداللہ بن ابوبکر بن حزم سے،انہوں نے یحییٰ بن عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن سعد بن زرارہ سے،انہوں نے ام ہشام دختر حارثہ بن
نعمان سے روایت کی،کہ ہم اور رسول کریم دو سال میں ایک دفعہ یا سال میں ایک بار یاہرسال کچھ عرصے گزرنے کے بعد روشنی کیا کرتے، میں نے سورۂ ق کو رسولِ کریم کی
زبان سے سُن کر یادکرلیا،کیونکہ آپ ہر جمعے کے خطبے میں اس کی قرأ ت فرماتے،تینوں نے اس کا ذکرکیاہے۔