ام ہلال بن بلال مسلم بن حجاج نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہے،مگر ان سے کوئی روایت بیان نہیں کی ابنِ مندہ نے ام ہلال دختر بلال لکھاہے اور نیز یہ بھی لکھا
ہے کہ مسلم نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے،ابونعیم لکھتے ہیں کہ ابن مندہ سےغلطی ہوئی ہے،کیونکہ ان کا نام ام بلال دخت ہلال ہے، جیساکہ پہلے گزرچکا ہے،ابنِ
مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے،مقام تعجب ہے کہ ابن مندہ نے پیشترازیں ام بلال لکھاہے،اور یہاں دونوں نام بدل دئیے ہیں۔