ام الحصین دخترِ اسحاق احمیہ ،یحییٰ بن محمود اور ابویاسر نے باسناد ہما مسلم ابوالحسین سے،انہوں نے احمد بن حنبل سے ،انہوں نے محمد بن سلمہ سے،انہوں نے
ابوعبدالرحیم سے،انہوں نے زید بن ابی انیسہ سے،انہوں نے یحییٰ بن حصین سے،انہوں نے ام حصین اپنی دادی سے روایت کی کہ وہ حجتہ الوداع میں حضورِ اکرم کے ساتھ تھیں
اس نے اسامہ اور بلال کو دیکھا،کہ ایک نے اونٹنی کی باگ پکڑی ہوئی تھی اور دوسرے نے آپ کوگرمی سے بچانے کے لئے کپڑا تان رکھاتھا،تاکہ آپ رمی جمار
کرسکیں،ابوعبدالرحیم کا نام خالد بن ابو یزید تھا،تینوں نے ذکر کیا ہے۔