ام حذیفہ بن یمان ،حدیثِ حذیفہ میں ان کا ذکر آیاہے،اسرائیل نے میسرہ بن حبیب سے ،انہوں نے منہال بن عمرو سے،انہوں نے زربن حجش سے،انہوں نے حذیفہ سے روایت
کی،کہ میری والدہ نے مجھ سے پوچھا تمہیں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کئے کتنا عرصہ ہوچکا ہے، میں نے جواب دیا،فلاں وقت کےبعد مجھے آپ سے ملاقات کا
موقعہ نہیں ملا،چنانچہ میں حضور کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوا جب آپ نمازِ مغرب ادا کررہے تھے،فرمایا اے حذیفہ!یہ شخص جو ابھی ابھی آیاتھا،تونے دیکھا
تھا،فرمایا،یہ فرشتہ تھا،جو مجھے یہ بشارت دینے آیاتھا،کہ حسن اور حسین جنتیوں کے سردار ہیں،اور فاطمہ جنتیوں کی سردار ہیں،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر
کیا ہے۔