اخت حذیفہ بن یمان،کوئی ان کا نام فاطمہ اور کوئی خولہ بتاتاہے،ابواحمد بن سکینہ نے باسناد ابوداؤد سے ،انہوں نے مسدودسے،انہوں نے ابوعوانہ سے،انہوں نے منصور
سے،انہوں نے ربعی سے، انہوں نے اپنی بیوی سے،انہوں نے اختِ حذیفہ سے روایت کی،کہ ایک موقع پر حضورِ اکرم نے خواتین کو مخاطب کرکے فرمایا،اے خواتین تم چاندی کے
زیور سے اپنے آپ کو سنوارسکتی ہو،مگر تم میں سے جو عورت سونے کا زیور پہن کر اس کی نمائش کرتی ہے،اسے عذاب دیا جائے گا،ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔