ام جمیل دختر مجلل بن عبداور ایک روایت میں عبید بن ابی قیس بن عبدود بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لوئی ہے،انہوں نے اپنے شوہر حاطب بن حارث کے ساتھ حبشہ کو
ہجرت کی،انکے بیٹے کا نام محمد بن حاطب تھا،ان کے شوہر حبشہ میں فوت ہوگئے ،تو زید بن ثابت نے ان سے نکاح کرلیا، ان سے بھی اولاد ہوئی اور پھر وہ ہجرت کرکے
مدینے آگئیں ان کے بیٹے محمد نے ان سے روایت کی۔
ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابراہیم بن ابوالعباس اور یونس بن محمد سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عثمان بن ابراہیم بن محمد بن
حاطب سے،انہوں نے اپنی والدہ جمیل دختر محلل سے سُنا انہوں نے بیان کیاکہ تجھے حبشہ سے لے کر مدینے کو روانہ ہوئی،جب میں مدینے سے ایک دن یا دو دن کی مسافت پر
تھی،تو میں نے تیرے لئے ہانڈی میں کچھ پکانا چاہا،لکڑیاں ختم ہوگئیں،تو میں تلاش میں جنگل کو نکل گئی،پک جانے پر میں ہانڈی اُٹھائی توسالن تجھ پر گر گیا،اور
تیرا بازو جل گیا،ہم یہ حدیث پیشتر ازیں محمد کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،تینوں نے ذکر کیا ہے۔