ام جندب،یہ ابو ذر غفاری کی والدہ تھیں،جن کا ذکر ہم ابو ذر کے اسلام میں کر آئے ہیں،عبداللہ بن ابی نصر خطیب نے باسنادہ تا ابوداؤد طیالسی،سلیمان بن مغیرہ
سے،انہوں نے حمید بن ہلال سے، انہوں نے عبداللہ بن صامت سے،انہوں نے ابو ذر سے روایت کی کہ جب میں نے اسلام قبول کیا ، تو میں اپنے بھائی اور والدہ کے پاس
آیا،انہوں نے کہا،کہ ہمیں تمہارے دین میں کو ئی دلچسپی نہیں، ابنو مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔