ام کبشہ قضاعیہ عذریہ،یحییٰ بن محمود نے باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے ابوبکر بن ابی شیبہ سے، انہوں نے حمید بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے حسن بن صالح سے،انہوں
نے اسود بن قیس سے، انہوں نےسعید بن عمرو قرشی سے روایت کی کہ ام کبشہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلامی لشکر کے ساتھ جانے کی اجازت طلب کی،مگر آپ نے
انکار کردیا،انہوں نے گزارش کی،یارسول اللہ! میرا مقصد دشمن سے جنگ کرنا نہیں،بلکہ میری خواہش یہ ہے کہ زخمیوں کی مرہم پٹی، مریضوں کی تیمارداری کروں گی،اور
پیاسوں کو پانی پلاؤں گی،فرمایا،اگراس سال قحط نہ ہوتا،اور میں جہاد کے لئے روانہ ہوتا،تو تجھے اجازت دے دیتا،ابھی آرام کرو،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر
کیاہے۔