ام خالد دختر اسود بن عبدیغوث قرشیہ زہریر یحییٰ نے اذناً باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے محمد بن مصفی سے،انہوں نے معاویہ بن حفص سے،انہوں نے ابنِ مبارک
سے،انہوں نے معمر سے، انہوں نے زہری سے ،انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے،انہوں نے ام خالد سے روایت کی کہ وہ حضورِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،حاضرین سے
دریافت کیا،کون ہے،انہوں نے گزارش کی، ام خالد،فرمایا،" اَلحَمدُلِلہِ الَّذِی یُخرِجُ الحَیَّ مِنَ المَیِّتِ "۔
ایک روایت میں ان کا نام خالدہ آیاہے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔