ام مالک بہزیہ،اسماعیل اور ابراہیم وغیرہ نے باسنادہم تا ابوعیسیٰ،عمران بن موسیٰ قزاز سے، انہوں نے عبدالوارث بن سعید سے،انہوں نے محمد بن حجادہ سے،انہوں نے
ایک آدمی سے،انہوں نے طاؤس سے انہوں نے ام مالک بہزیہ سےروایت کی کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فتنے کا ذکر یوں کیا،گویا وہ بہت قریب ہے،انہوں نے
رسول کریم سے دریافت کیا،یارسول اللہ!بہترین آدمی کون ہے،فرمایا،کثیر اولاد ہو،ان کا حق ادا کرے اور اللہ کی عبادت کرے،اور اسی طرح وہ آدمی بھی جس نے گھوڑے کی
لگام ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہو،وہ دشمن سے ڈرتا ہے،اور دشمن اس سے ڈرتاہے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔