ام مرثد اسلمیہ،ایک روایت میں غفویہ آیاہے،فتح مکہ کے دن اسلام لائیں اور حضور اکرم سے بیعت کی،ان سے ام خارجہ،زوجۂ زیدبن ثابت نے روایت کی،کہ ہم حضورِ اکرم
کے ساتھ مدینے سے نکلیں اور آپ رعل کے مقام پر انصار کے ساتھ تھے،آپ نے فرمایا،کہ اس وادی میں جس کے پاؤں کی آہٹ سنائی دے رہی ہے اور جو جلد ہی تمہارے سامنے
نمودارہوگاوہ اہلِ جنت سے ہے، اتنے میں حضرت علی آتے دکھائی دئیے۔
اس مکی بن ابراہیم نے ابوبکر بن عبداللہ بن ابو ربیعہ سے،انہوں نے ام خارجہ سے،انہوں نے حضورِ اکرم سے اسی طرح سُنا،اور انہوں نے ام مرثد کا ذکر نہیں کیا،ان کا
ذکر پہلے ہوچکا ہے،تینوں نے انکا ذکر کیاہے۔