ام ریعہ دخترِ خدّام،بقول ابو موسیٰ،ام ریعہ خنساء دخترخدّام کی کنیت معلوم ہوتی ہے۔
قاضی ابوالخیر عمر بن محمد بن عبداللہ بن عزیزہ نے شجاع اور احمد سے جوعلی بن شجاع کے لڑکے تھے، انہوں نےمحمد بن اسحاق حافظ سے،انہوں نے احمد بن محمد بن زیاد
سے،انہوں نے عباس بن محمد دوری سے،انہوں نےاحمد بن یونس سے،انہوں نے ابوبکر بن عیاش سے،انہوں نے یعقوب بن عطاسے، انہوں نے عطاسے،انہوں نے ابن عباس سے روایت
کی،کہ خدام کی بیوی ریعہ کو اپنے خاوند سے نفرت تھی،وہ حضورِ اکرم کے پاس آئیں ،اور شکایت کی،آپ نے میاں بیوی میں تفریق فرمادی اور پھر ابولبابہ نے ان سے نکاح
کرلیا۔
یہ حدیث جو یعقوب سے مروی ہے،حدیث غریب ہے،باقی تمام روایات میں خنساء کا نام مذکور ہے، ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔