ام سعد دختر زیدبن ثابت انصاریہ،ایک روایت میں انہیں،زید بن ثابت کی زوجہ بتایاگیاہے،محمد بن زاذان ان کی حدیث کے راوی ہیں،ایک روایت میں ہے کہ راوی کو ان سے
سماع حاصل نہیں کیونکہ ان دونوں میں عبداللہ بن خارجہ حائل ہے۔
محمد بن عبداللہ بن عمار موصلی نے عثمان بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے عنبہ کوفی سے،انہوں نے محمد بن زاذان سے،انہوں نے ام سعد دختر زید بن ثابت سے روایت کی کہ میں
نے حضورِ اکرم کو فرماتے سُنا کہ جب تم فصد کراؤ،تو خون کو دفن کردواوران سے یہ بھی مروی ہے ، کہ نبیِ اکرم سفر میں آئینہ اورسرمہ دانی ساتھ رکھتے تھے اور ان
سے محمد نے روایت کی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ وضو کے لئے ایک سیر اور غسل کے لئے ایک صاع(تقریباًتین سیر )پانی کافی ہے،تینو ں نے ذکرکیا ہے۔