ام سالم اشجعیہ،ابوبکر بن ابی عاصم نے انہیں صحابیات میں شمار کیا ہےابوموسیٰ نے کتابتہً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ اور عبدالرحمٰن بن محمد
سے،انہوں نے عبداللہ بن محمد بن فورک سے،انہوں نے ابوبکر بن ابی عاصم سے،انہوں نے عقبہ بن مکرم سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن مہدی سے،انہوں نے سفیان سے،انہوں نے
حبیب بن ابوثابت سے،انہوں نے ایک آدمی سے،انہوں نے ام سالم اشجعیہ سے روایت کی کہ حضورِ اکرم تشریف لائے،اور وہ ایک قبہ میں تھیں،فرمایا یہ کتنا خوبصورت
ہوتا،اگراس میں مردہ نہ ہوتا،ام سالم کہتی ہیں اس پر میں نے مردے کی تلاش شروع کردی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔