۱م سیف،یہ خاتون حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم کی رضاعی والدہ تھیں،ان کا ذکر انس کی حدیث میں آیا ہے۔
عاصم بن علی نے سلیمان بن مغیرہ سے انہوں نے ثابت سے،انہوں نے انس سے روایت کی،آج رات کو میرے گھر بچہ پیداہوا،جس کا نام اپنے جدّ امجد کے نام پرابراھیم
رکھا،اورپھر میں نے اسے ام سیف کی تحویل میں دے دیا،جو ابوسیف لوہار کی زوجہ تھیں،حضورِاکرم اپنے صاحبزادے کو اُٹھا کو ابوسیف کے گھر کو روانہ ہوئے،میں حضور کے
آگے نکل گیا،اور جلد ی جلدی چل کر ابوسیف کے گھر جاپہنچا،اور وہ اپنی بھٹی کو گرم کررہے تھے،ان کا ذکر آچکاہے،تینوں نے ذکر کیا ہے۔