ام سمرہ بن جندب،ان کا ذکر عبدالحمید بن جعفر کی حدیث میں ہے،انہوں نے اپنے والد سے روایت کی ،کہ ام سمرہ کا خاوند مرگیا،اور اس کا بیٹاسمرہ رہ گیا،یہ خاتون
اچھی خاصی خوبصورت تھیں، جب مدینے آئیں تو انہیں نکاح کے پیغامات آنے شروع ہوگئے،انہوں نے کہا،میں اس شخص سے شادی کروں گی،جو میرے بیٹے سمرہ کی کفالت اس کے
زمانۂ بلوغت تک اپنے ذمہ لے،چنانچہ ایک انصاری نے اس شرط پر ان سے نکاح کرلیا،اور اس کے ساتھ اس کے گھر میں رہنے لگ گئی۔
اور حضورِاکرم کا دستور تھا کہ انصار کے جو لڑکے بلوغت کو پہنچ جاتے آپ ان کو طلب فرماتے آپ نے انہیں بلایا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیاہے۔