ام سنان انصاریہ،ابو موسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے علی بن ہارون سے،انہوں نے یوسف قاضی سے،انہوں نے محمد بن ابوبکر
سے،انہوں نے یزید بن زریع سے،انہوں نے حبیب المعلم سے،انہوں نے عطاء سے،انہوں نے ابنِ عباس سے روایت کی، کہ جب حضورِ اکرم حجتہ الوداع سے واپس تشریف لائے،تو
انصار کی ایک خاتون ام سنان نے آپ سے ملاقات کی،آپ نے فرمایا،رمضان کے مہینے میں عمرہ ادا کرنا،حج کے یا میری معیت میں حج کے مساوی ہے،ابوعمر اور ابو موسیٰ نے
انکا ذکر کیا ہے۔