ام سنان اسلمیہ،ان سے ابنِ عباس اور ان کی بیٹی ثبیتہ نے روایت کی،ابوسنان یزید بن حرث نے ثبیتہ دختر حنظلہ سے،انہوں نے اپنی والدہ ام سنان اسلمیہ سے(جنہوں نے
آپ سے بیعت کی تھی) روایت کی کہ میں نے خدمت اقدس میں حاضر ہوکر گزارش کی ،مجھے آپ کے پاس آنے میں شرم محسوس ہورہی تھی اور میں اس وقت حاضر ہوئی ہوں،جب ضرورت
نے مجھے مجبور کردیا،آپ نے فرمایا،اگر تو استغنا سے کام لیتی،تو تیرے لئے بہتر ہوتا،ان سے مروی حدیث یہ ہے،کہ انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام
پر بیعت کی،اس دَوران میں آپ کی نظر میرے ہاتھ پر پڑگئی،فرمایا،کیوں تم خواتین اپنےناخن نہیں کٹواتی ہو،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔