ام سوادہ بن ربیع،عبداللہ بن یزید خشعمی نے مسلم بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے سوادہ بن ربیع سے روایت کی کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ
وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو آپ نے ان کی والدہ کو چند بکریاں عطا کیں اور ہدایت فرمائی کہ اپنے بیٹوں کو کہنا کہ وہ اپنے ناخن کٹوادیں،تاکہ بکریوں کے
تھنوں کو تکلیف نہ ہو،ان کا ذکر ابن الدباغ نے غسانی سے لیا ہے،تاکہ ابوعمرپراستدراک کریں۔