ام سنبلہ اسلمیہ،ان کا شمار اہلِ مدینہ میں ہوتا ہے،زید بن حباب نے عمروبن قنیطی بن شداد بن اسید المدنی سے،انہوں نے سلیمان زرعہ اور محمد بن حصین بن سنان بن
سوار سے،انہوں نے ام سنبلہ سے(جوان کی داددی تھیں)روایت کی،کہ وہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اورازواج مطہرات کو کوئی ہدیہ دینا
چاہا،لیکن انہوں نے لینے سے انکار کردیا،اتنے میں حضورِ اکرم تشریف لے آئے اور آپ نے فرمایا،کہ ہدیہ قبول کرلو،یہ ہماری اہل بادیہ سے ہے،اور ہم اس کے اہلِ شہر
ہیں،آپ نے اس خاتون کو فلاں فلاں وادی بطور عطیہ کے دے دی،پھر ان سے عبداللہ بن حسن بن حسین بن علی بن ابوطالب نے خرید لی،اور انہیں ان کے بدلے میں چند اُونٹ
دے دئیے عمرو بن قینطی کہتے ہیں،کہ انہوں نے ان میں سے بعض کو دیکھا تھا۔
اور سلیمان بن بلال اور عبدالعزیز بن ابی حازم وغیرہ نے عبدالرحمٰن بن حرملہ سے،انہوں نے عبداللہ بن دیناربن مکرم اسلمی سے،انہوں نے عروہ سے،انہوں نے عائشہ سے
روایت کی،کہ ام سنبلہ نے حضور اکرم کو کچھ ہدایا پیش کئے،اور باقی حدیث اسی طرح بیان کی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔