ام الطفیل جوابی کعب کی زوجہ تھیں،ان سے محمد بن ابی کعب،عمارہ بن عمیر اور بشر بن سعید نے روایت کیاوریاسر بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ سے انہوں نے اپنے والد
سے، انہوں نے اسحاق بن عیسٰی سے،انہوں نے ابن لہیعہ سے،انہوں نے بکیر سے،انہوں نے بشر بن سعید سے،انہوں نے ابی بن کعب سے روایت کی،کہ عمر بن خطاب کا مجھ سے ایک
ایسی بیوہ عورت کے بارے میں جھگڑا ہوگیا،جو حاملہ ہو،میں یہ کہتا تھا،کہ وہ وضع حمل کے بعد ہی نکاح کر سکتی ہے،اس پر ام الطفیل نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم نے حضرت عمر کی ام ولد سبیعہ اسلمیہ کو وضع حمل کے بعد نکاح کی اجازت دی تھی۔
سعید بن ہلال نے مروان بن عثمان سے انہوں نے عمارہ بن عامر بن حزم الانصاری سے،انہوں نے ام الطفیل سے روایت کی،کہ حضورِ اکرم نے فرمایا،کہ آپ کو خواب میں اللہ
تعا لیٰ کی زیارت نصیب ہوئی،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔