ام عبید دختر صخربن مالک،ابن جریج نے عکرمہ سے روایت کی،کہ اسلام نے چار عورتوں اور ان کے سوتیلے بیٹوں کے درمیان جو جاہلیت کے زمانے سے اپنی سوتیلی ماؤں کے
خاوند بنے ہوئے تھے، تفریق کی،ایک حمنہ دختر ابو طلحہ بن عبدالعزی بن عثمان بن عبدالدار،جو خلف بن اسد بن عاصم بن بیاضہ خزاعی کی زوجہ تھیں،اس کے مرنے کے بعد اس
کے بیٹے اسود بن خلف نے اسے بیوی بنالیا، دوسری فاختہ دختر اسود بن عبدالمطلب تھی،جو امیہ بن خلف کی بیوی تھی،جس پر امیہ کی موت کے بعد اس کے بیٹے صفوان بن امیہ
نے قبضہ کرلیا تھا،تیسری ام عبید دخترصخر بن مالک بن عمرو بن عزیز تھی،جواسلت کی بیوی تھی،اور خاوند کی موت کے بعد ابوقیس بن اسلت نے سنبھال لی تھی،اور اسلت
بنوانصار سے تھی،چوتھی ملیکہ دختر خارجہ بن سنان بن ابی حارثہ تھی،جو زبان بن سیار کی بیوی تھی،جسے زبان کی وفات کے بعد منظور بن زبان نے بیوی بنالیا تھا۔