ام العلاء حرام بن یم کی پھوپھی،ان سے عبدالملک بن عمیر نے روایت کی کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ام العلاء کی عیادت کو تشریف لائے ،فرمایا،اے ام
العلاء تجھے مبارک ہو کہ بیماری سے مسلمان کے گناہ ایسے دھل جاتے ہیں جس طرح آگ میں لوہے کا زنگ اتر جاتا ہے۔
اور اس حدیث کو حزم بن حکیم نے اپنی پھوپھی سے روایت کیا ، ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے اور ابوعمر کا قول ہم ام العلاء انصاریہ کے ترجمے میں
ابن سکن سے بیان کرچکے ہیں،ابوعمر نے بھی ان کا ذکر کیا ہے،لیکن ان پر علیحدہ ترجمہ نہیں لکھا،واللہ اعلم۔