ام اسید انصاریہ،ابو اسید انصاری کی زوجہ تھیں،محمد بن محمد بن سرایا بن علی الفقیہ کے علاوہ اور کئی راویوں نے باسنادہ محمد بن اسماعیل سے،انہوں نے سعید بن ابو
مریم سے،انہوں نے ابو غسان سے،انہوں نے ابوحازم سے،انہوں نے سہل بن سعد سے روایت کی،کہ جب ابواسید ساعدی نے شادی کی،تو انہوں نے حضورِ اکرم اور صحابہ کوکھانے کی
دعوت دی،کھانا تیار کرنے اور مہمانو ں کے سامنے پیش کرنے کا سارا کام ابواسید کی بیوی،ام اسید نے سر انجام دیا،جب حضورِ اکرم کھانا کھا چکے، تو ام اسید نے وہ
مشروب جو پتھر کے ایک برتن میں رات کو کھجوریں بھگو کر تیار کیا تھا،ہلا کر تحفہ کے طور پر آپ کو پیش کیا،ابو موسیٰ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔