ام عثمان ابوالعاص ثقفی ،ان کے بیٹے عثمان ان کی حدیث کے راوی ہیں،ان کی حدیث کو عبداللہ بن عثمان بن ابوسلیمان نے ابن ابو سوید ثقفی سے،انہوں نے عثمان بن
ابوالعاص سے،انہوں نے اپنی والدہ سے،روایت کی کہ وہ اس وقت حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ کے پا س موجود تھیں،جب آپ کی ولادت ہونے کو تھی،جب
جناب آمنہ کو درد زِہ شروع ہوا،تو میں نے دیکھا کہ ستارے زمین کے قریب آرہے ہیں اور مجھے یوں لگا،کہ ستارے مجھ پر گرنے والے ہیں،جب آپ کی ولادت ہوچکی تو نور
کا ایسا ظہور ہوا،کہ جس کمرے میں ہم تھے،وہ چمک اٹھا،اور جدھر بھی نظر پڑتی تھی ہر طرف نور ہی نور تھا،تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔