ام عثمان دختر سفیان ام بنو شیبہ اکابر، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی،ان سے صفیہ دختر شیبہ نے روایت کی،اور عبداللہ بن مسافع نے اپنی والد ہ سے انہوں نے
ام عثمان سے۔
ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے روح سےاور ابونعیم سے، انہوں نے ام ولد شیبہ سے روایت کی،کہ انہوں نے رسول اکر م کوصفااور مروہ
کے درمیان دوڑتے دیکھا اور فرماتے سنا کہ ابطح کی وادی کو تیز رفتار سے طےکرنا چاہئے۔
حماد بن زید نے بدیل بن میسرہ سے،انہوں نے مغیرہ بن حکیم سے،انہوں نے صفیہ سے،انہوں نے ایک عورت سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورِ اکرم کو دیکھا،اسی طرح حدیث بیان
کی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔