ام وہب دخترابوامیہ،ابن جریح کا قول ہے،کہ ابوسفیان بن حرب کے پاس چھ اور صفوان بن امیہ بن خلف کے پاس بھی چھ بیویاں تھیں(۱)ام وہب دختر ابوامیہ بن قیس
ازبنوعیاطلہ(۲)فاختہ دختر اسود بن عبدالمطلب(۳)امیمہ دختر ابوسفیان بن حرب(۴)عاتکہ دختر ولی بن مغیرہ (۵)برزہ دختر مسعود بن عمرو(۶)ملاعب الاسنہ عامربن مالک بن
جعفر کی بیٹی۔
صفوان نے ام وہب کو طلاق دےدی،کہ وہ بوڑھی ہوگئی تھی،اور فاختہ چونکہ امیہ بن خلف (والد صفوان) کے پاس رہ چکی تھی،اس لئے وہ بھی علیٰحدہ ہو گئیں،عاتکہ اور دختر
ملاعب الاسنہ صفوان کے نکاح میں رہیں آخر کار عاتکہ کو خلافت عمر کے دوران طلاق ہو گئی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔