ام ولید دخترعمر،ان سے سالم بن عبداللہ بن عمر نے روایت کی،کہ ایک شام کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا،اے لوگو! کیا تمہیں حیا
نہیں آتی،انہوں نے گزارش کی، یارسول اللہ!کس چیز سے،فرمایا،تم وہ اشیاء جمع کرتے ہو،جنہیں کھاتے نہیں،اور ایسی چیزوں کی بنیاد رکھتے ہو،جن کی تعمیر نہیں
کرتے،اور ایسے معاملات کے بارے میں سوچتے ہو،جن کا تم ادراک نہیں کرسکتے،کیا تمہیں ان حرکتوں سے شرم نہیں آتی،تینوں نے ان کا ذکر کیاہے۔
ابوعمرکاقول ہے،کہ وازع بن نافع کے نزدیک یہ راوی منکر الحدیث ہے،اور ابوسلمہ اور سالم سے ایسی روایت بیان کرتا ہے،جنہیں اس کے بغیر اور کوئی نہیں جانتا۔