ام یحییٰ دختر عبدالوہاب،عمر بن محمد بن معمر نے ابوغالب بن بناء سے،انہوں نے ابومحمد جوہری سے،انہوں نے ابوبکر بن مالک سے،انہوں نے بشر بن موسیٰ سے،انہوں نے
ہوذہ بن خلیفہ سے، انہوں نے ابنِ جریج سے،انہوں نے عبداللہ بن ابوملیکہ سے،انہوں نے عقبہ بن حارث بن عامر سے روایت کی،کہ ام یحییٰ دختر ابی اہاب نے نکاح
کیا،توایک سیاہ فام کنیز ان کے یہاں آئی اور کہا،کہ میں نے تم دونوں کو دُودھ پلایاہے،ام یحییٰ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئیں اور واقعہ بیان
کیا،آپ نے فرمایا،اس کنیز کو زعم ہے،کہ اس نے تم دونوں کو دُودھ پلایا ہے،پس وہ اس کے قریب نہ جائے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ذکر کیا ہے۔