ام یحییٰ بن حصین،ابویاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے وکیع سے، انہوں نے اسرائیل سے،انہوں نے ابواسحاق سے،انہوں نے بن حصین سے،انہوں
نے اپنی والدہ سے روایت کی ،کہ انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا،اے لوگو،تم امیر کی اطاعت کرو،خواہ تمہارا حاکم ناک کٹا غلام ہی کیوں نہ
ہو،یحییٰ بن سعید نے اسے شعبہ سے،انہوں نے یحییٰ سے،انہوں نے اپنی دادی سے روایت کیا،ہم آگے جدۂ یحییٰ کے ترجمے میں اس کا ذکر کریں گے، انشاء اللہ تعالیٰ۔