ام زید ،اسباط نے سَدی سے روایت کی،کہ انصار میں ام زید نامی ایک خاتون تھی جو اپنے شوہر سے لڑ پڑی اور چاہا کہ اپنے سُسرال چلی جائے،جب خاوند نے بیوی کو روکا
،تواس خاتون کے اعزہ اور اس کے شوہر میں جھگڑا اُٹھ کھڑا ہوا،چنانچہ اس موقعہ پر درج ذیل آیت نازل ہوئی۔
وَاِن طَائِفَتَانِ مِنَ المُومِنِینَ اقتَتَلُوفَاصلِحُوابَینَھُمَا،میں نہیں کہہ سکتا کہ یہ خاتون ماقبل الذکر خواتین سے ہیں یا ان کے علاوہ ہیں،کیونکہ ان کا
نسب نہیں بتایاگیا،تاکہ او معاملہ پر غور کیا جا سکتا،ہم نے احتیاطاً ان کا ذکر کردیا ہے،تاکہ تحقیق کی جاسکے۔