ام زینب،حضورِاکرم صلی علیہ وآلہٖ وسلم نے ان کے لئے دعافرمائی تھی۔
عطاف بن خالد نے اپنے والد خالد بن زبیر سہے،انہوں نے اپنے والد زبیر بن عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد عبداللہ بن ذیح بن ذویب سے،انہوں نےاپنے والد ذویب سے
روایت کی کہ حضور اکرم کا ایک وفد ام زینب کے پاس سے گزرا،اور انہوں نے ام زینب کی والدہ کی ایک دری اُٹھالی، ام زینب دربار رسالت میں حاضر ہوئیں اور شکایت
کی،کہ اہل وفد ان کی والدہ کی دری اٹھا لائے ہیں، حضور ِاکرم نے حکم دیا کہ دری واپس کردی جائے،اس کے بعد آپ نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے اور فرمایا،اے لڑکے اللہ
تجھے برکت دے ،اور تجھے اپنی ماں کے لئے مبارک فرمائے، ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیاہے۔