ام ضمیرہ،حضورِ اکرم کی آزاد کردہ کنیز تھیں،ابنِ وہب نے ابنِ ابی ذئب سے ،انہوں نے حسین بن عبداللہ بن ضمیرہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے داداسے روایت
کی،کہ حضورِ اکرم ضمیرہ کے پاس سے گزرے ،اور وہ رو رہی تھیں،آپ نے دریافت فرمایا،کیوں رورہی ہو،انہوں نے جواب دیا،یارسول اللہ! مجھے اپنی والدہ سے علیحدہ کردیا
گیاہے،آپ نے فرمایا،والدہ اس کی اولاد میں تفریق نہ کی جائے،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔