ام الہذیل غیرمنسوبہ،محمد بن ابوبکرمدینی نے اذناً ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے،انہوں نے ابوبکر محمد بن حسن سے،انہوں نے محمد بن غالب بن حرب سے،انہوں نے ہانی
بن یحییٰ لشیکری سے، انہوں نے حسن بن ابوجعفر سے،انہوں نے لیث سے،انہوں نے سلیم الفقیمی سے روایت کی، حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک اسیے علاقے میں
وارد ہوئے،جہاں ایک اکیلا گڈریا تھا،آپ نے اسے فرمایا،میاں گڈریے،اپنے کام کا خیال رکھا کرو،اپنی پوری مزدوری وصول کرو،اور اپنے کنبے کا حق ادا کرو،اس نے گزارش
کی،یارسول اللہ،کیا میں نے اپنا فرض منصبی ٹھیک طریقے سے ادا نہیں کیا آپ نے فرمایا،بے شک تم نے اداکیاہے،لیکن ہمیں ایساآدمی بالکل نہیں چاہئیے کہ جب وہ اکیلا
ہو،تو اسے خدا سے شرم نہ آئے،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔